چارسدہ 3 روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی انتظامات میں شروع

لیڈی ہیلتھ وررکرز اور خواتین رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔


ویب ڈیسک January 03, 2013
لیڈی ہیلتھ وررکرز اور خواتین رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، فوٹو: فائل

لاہور: 3 روزہ انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی انتظامات میں شروع کر دی گئی ، لیڈی ہیلتھ وررکرز اور خواتین رضاکاروں نے مہم کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

چارسدہ کی یونین کونسلز اتمانزئی، ڈھیری زرداد، نستہ، ایم سی ٹو اور ایم سی فور میں پولیو مہم چلائی جا رہی ہے، ٹیچرز اور مرد رضاکار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں لیکن لیڈی ہیلتھ ورکرز اور خواتین رضاکار انسداد پولیو مہم میں حصہ نہیں لے رہیں۔

پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی تعینات ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت چارسدہ میں موٹرسائیکل اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |