پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 سے 3 روز تک دھند کا سلسلہ جاری رہے گا


ویب ڈیسک January 03, 2013
محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 سے 3 روز تک دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، فوٹو :فائل

لاہور: پنجاب کے میدانی علاقےشدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 سے 3 روز تک دھند کا سلسلہ جاری رہے گا جو خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ تک پھیلنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سےکم جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں شدید سردی کی لہر آئندہ چند روز جاری رہے گی۔

سرگودھا،فیصل آباد اورملتان سمیت قریبی علاقوں میں شدید دھندہے جبکہ لاہور میں درجہ حرارت 3 ،کوئٹہ منفی 7 اور اسکردو منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا.

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں