پاکستان میں فلم ’کابل‘ کی ریلیز پر ہریتھک اور راکیش روشن خوشی سے نہال

امید ہے کہ پاکستان میں بھی فلم کو اتنی ہی پزیرائی ملے گی جتنی بھارت میں ملی ہے، ہریتھک روشن


ویب ڈیسک February 02, 2017
مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان میں بھی فلم کو اسی طرح پیار ملے گا جیسے بھارت میں ملا ہے، ہریتھک روشن

فلم 'کابل' کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر بھارتی اداکار ہریتھک روشن اور ان کے والد راکیش روشن کافی خوش ہیں۔

بھارتی سپر اسٹار ہریتھک روشن کی فلم 'کابل' گزشتہ روز پاکستان بھر میں ریلیز کردی گئی ہے جس پر بھارتی ہدایت کار راکیش روشن اور ان کے بیٹے ہریتھک روشن کافی خوش ہیں۔ بھارتی ہدایت کار راکیش روشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی سینما مالکان کو فلم 'کابل' اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے سنسر بورڈ سے صرف کابل کو ہی کلئیر کرایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ''کابل'' کی کہانی امریکی ڈرامے کا چربہ

راکیش روشن نے کہا کہ انہیں پاکستان سے فلم کے ڈسٹری بیوٹر نے بتایا کہ سینما مالکان کو فلم 'کابل' پسند آئی اور فلم کو سنسر بورڈ سے کلئیر بھی کرایا لیا گیا ہے، جس کے بعد اسے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔



دوسری جانب ہریتھک روشن بھی فلم 'کابل' کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ 'کابل' کراچی میں ریلیز ہوچکی ہے، بھارت میں فلم کو بہت پیار ملا اور مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان میں بھی فلم کو بھارت جتنی ہی پزیرائی ملے گا۔

واضح رہے کہ فلم ''کابل'' 25 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوئی تھی تاہم اس کا مقابلہ شاہ رخ خان کی رئیس سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |