ہیلری کلنٹن صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

ہیلری کے اسپتال سے جانے کے باوجود ان کی صحت کی نگرانی جاری رکھی جائے گی،ڈاکٹرز


ویب ڈیسک January 03, 2013
ہیلری کے اسپتال سے جانے کے باوجود ان کی صحت کی نگرانی جاری رکھی جائے گی،ڈاکٹرز فوٹو : فائل

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں۔

اہیلری کلنٹن صحت کی خرابی کے باعث گزشتہ ہفتے سے نیویارک کی اسپتال میں زیرعلاج تھیں جبکہ ہیلری کلنٹن کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ان کے دماغ اور کھوپڑی کے درمیان خون جمنے کی وجہ سے پیچیدگیاں پیدا ہو گئی تھیں۔

ہیلری کلنٹن کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہیلری کو اسپتال سے گھر منتقل کردیاگیا ہے ، تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیلری کے اسپتال سے جانے کے باوجود ان کی صحت کی نگرانی جاری رکھی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |