ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو بھی پچھاڑ دیا

پاکستانی ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا

پاکستانی ٹیم نے 165 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ فوٹو: اسکرین گریب

آئی سی سی ٹوئنٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح حاصل کر لی۔

سری فورٹ کرکٹ گراؤنڈ نیو دہلی میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستان نے چوتھا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا، سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 164 رنز بنائے، پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کے ساتھ پاکستان ٹیم ٹائٹل کیلیے فیورٹ بن گئی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

گزشتہ روز گرین شرٹس نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ اس سے قبل پہلے میچ میں نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے مقابلے میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ گرین شرٹس اپنا پانچواں میچ کل نیپال کے خلاف کھیلیں گے۔

Load Next Story