ایکسپریس میڈیا گروپ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سمینار کل اسلام آباد میں ہوگا
’یکجہتی کشمیر سیمینار‘ کی صدارت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے بھارتی قابض فوج کے مظالم کے شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار کا انعقاد کل وفاقی دارالحکومت میں ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 3 فروری کو سہ پہر 3 بجے کوہ نور ہال میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے ''یکجہتی کشمیر سیمینار'' کا انعقاد کررہا ہے جس کی صدارت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کریں گے جب کہ وزیراعظم آزادو جموں کشمیرراجہ فاروق حیدر خان اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مہمانان خصوصی ہوں گے۔
مہمانانِ گرامی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود، مسلم لیگ (ق) کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا، سابق وزیراعظم آزاد و جموں کشمیر سردار عتیق احمد خان اورکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور فاسٹ مارکیٹنگ کے زیر اہتمام اس خصوصی سیمینار کا مقصد نہ صرف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے بلکہ ان مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی برادری تک بھی پہنچانا ہے تاکہ انہیں ان کا حق دلوایا جاسکے۔