گلوکار جسٹن بیبر کی کار کا پیچھا کرنےوالا فوٹوگرافر حادثے میں ہلاک

فوٹو گرافر گلوکار جسٹن بیبر کی " فراری کار " کی تصویریں اتارنے کے بعد سڑک پار کر رہا تھا ۔


ویب ڈیسک January 03, 2013
فوٹو گرافرگلوکار جسٹن بیبر کی " فراری کار " کی تصویریں اتارنے کے بعد سڑک پار کر رہا تھا ۔ فوٹو اے ایف پی

معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی کار کا پیچھا کرنے والافوٹوگرافر حادثے میں ہلاک ہو گیا .

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں فوٹوگرافر اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا جب وہ معروف امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی '' فراری کار'' کی تصویریں اتارنے کے بعد سڑک پار کر رہا تھا ۔

سڑک پارک کرنے کے دوران ایک تیز رفتار کار نے فوٹوگرافر کو ٹکر مار دی ، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ پولیس نے ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں