ایشین جونیئر سکواش میں پاکستان کو بھارت سے شکست

ٹاپ سیڈ بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا دیا


Sports Desk February 02, 2017
ٹاپ سیڈ بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا دیا۔ فوٹو: فائل

اٹھارہویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہو گئی جبکہ گرین شرٹس نے کوریا کے خلاف کامیابی حاصل کر لی۔

ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں ٹاپ سیڈ بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا دیا جبکہ گرین شرٹس نے کوریا کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم کل آخری پول میچ ایران کے خلاف کھیلے گی۔ گزشتہ روز پاکستان نے جاپان اور مکاؤ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایشین جونیئر اسکواش میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں فورتھ سیڈ ہے، اسکواڈ میں عباس زیب، عبدل ملک، مہران جاوید اور منصور زمان جونیئر شامل ہیں۔ قومی ٹیم کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ٹاپ سیڈ بھارت، جاپان، کوریا، مکاؤ اور چین کی ٹیمیں بھی اسی گروپ میں ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کیلئے پاکستان ٹیم کو اپنے گروپ کی ٹاپ 2 ٹیموں میں شمولیت یقینی بنانا ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔