فیصل صالح حیات پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کے عہدے پر بحال

عدالت نے اپنے فیصلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ایڈمنٹسریٹر کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ایڈمنٹسریٹر کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔ ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
لاہور ہائیکورٹ نے فیصل صالح حیات اور ان کے گروپ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے منتخب آفیشلز کے طور پر بحال کر دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل صالح حیات اور ان کے گروپ کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے منتخب آفیشلز کے طور پر بحال کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کیے جانے والے ایڈمنٹسریٹر کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، فیڈریشن کی بحالی کے بعد پاکستان میں عرصہ دراز سے تعطل کا شکار فٹبال کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔


اس سے قبل جون 2016 میں لاہور ہائیکورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصل صالح حیات کو فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا تھا۔ جسٹس محمد فرخ عرفان کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل صالح 2003 سے صدر کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں اب وہ چوتھی مرتبہ چار سال کیلئے صدر کے عہدہ نہیں سنبھال سکتے، فیصلے میں اپریل 2015 میں ہونے والے فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو بھی کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے فیصل صالح حیات نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی تھی جس کا آج فیصلہ ہوا۔

 
Load Next Story