ایشیائی باشندے سب سے زیادہ فیس بک استعمال کرتے ہیں

گزشتہ 2 سال میں ایشیاء میں فیس بک کے صارفین میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


ویب ڈیسک February 02, 2017
گزشتہ 2 سال میں ایشیاء میں فیس بک کے صارفین میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو؛ فائل

RIO DE JANEIRO: ایشیا فیس بک استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا خطہ بن گیا اور یہ فیس بک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

فیس بک کی جانب سے جاری کردہ نئے اعدادو شمار کے مطابق فیس بک کے صارف سب سے زیادہ ایشیاء میں پائے جاتے ہیں جہاں روزانہ 39 کروڑ 60 لاکھ افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ گزشتہ 2 سال میں ایشیا میں فیس بک کے صارفین میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ کسی بھی خطے میں موجود فیس بک کے صارفین کی تعداد میں تیز ترین اضافہ ہے جب کہ ایشیاء میں فیس بک کی آمدن میں بھی 15 مہینوں میں دُگنا اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔