پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ اہم افغان طالبان رہنما سمیت 5 جنگجو ہلاک

ڈرون حملے کے وقت ملا محمد رسول ساتھیوں سمیت گاڑی میں پناہ گاہ کی طرف جارہے تھے، ترجمان پولیس


ویب ڈیسک February 02, 2017
ڈرون حملے کے وقت ملا محمد رسول ساتھیوں سمیت گاڑی میں پناہ گاہ کی طرف جارہے تھے، ترجمان پولیس فوٹو: فائل

پاک افغان بارڈر کے قریب امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں اہم افغان طالبان رہنما سمیت 5 جنجگو ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خوست میں امریکا نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں اہم طالبان رہنما ملا محمد رسول اوران کے داماد سمیت 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس ترجمان کے مطابق ملا محمد رسول ساتھیوں سمیت گاڑی میں اپنی پناہ گاہ کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران ڈرون سےمیزائل داغے گئے جس نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم آزاد ذرائع اور افغان طالبان کی جانب سے حملے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔