پاکستان کو پابندی کے شکار مسلم ممالک میں شامل کرنا زیر غور نہیں امریکی سفارتخانہ

پاکستان سے متعلق ویزا پالیسی بھی تبدیل نہیں کی گئی، ترجمان


ویب ڈیسک February 02, 2017
پاکستان سے متعلق ویزا پالیسی بھی تبدیل نہیں کی گئی، ترجمان، فوٹو؛ فائل

امریکی سفارت خانے کا کہنا ہےکہ پاکستان کو پابندی کا شکار ہونے والے 7 مسلم ممالک میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پابندی کا شکار ہونے والے 7 مسلم ممالک میں شام کرنے پر کوئی غور نہیں کیا جارہا اور پاکستان کے لیے ویزا پالیسی میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مسلم پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو معمول کے مطابق ویزے جاری کیے اور پاکستان سے ویزا پالیسی سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جب کہ امریکی انتطامیہ نے پاکستان سے متعلق کوئی خصوصی ہدایات بھی جاری نہیں کی ہیں۔

واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جن میں شام، ایران، عراق، سوڈان، لیبیا، یمن اور صومالیہ شامل ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کے دیگر فیصلے بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں متنازعہ صورت اختیار کرچکے ہیں جس کے باعث امریکا اور مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں