حریت رہنما سید علی گیلانی سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
سید علی گیلانی کو سری نگر کے سورا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کیا گیا
حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں سری نگر کے سورا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے سید علی گیلانی کا طبی معائنہ کیا گیا۔
دوسری جانب بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے سید علی گیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ عبدالباسط نے سید علی گیلانی کو اس دوران ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔