جمعیت علمائے اسلام ف کے انتخابی نشان کیلئے درخواست پر فیصلہ محفوظ

گزشتہ تین انتخابات میں بند کتاب کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا ہے. جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک January 03, 2013
گزشتہ تین انتخابات میں بند کتاب کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا ہے. جے یو آئی (ف)

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کی بند کتاب کے انتخابی نشان کے لئے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کی جانب سے انتخابی نشانات میں بند کتاب کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت جے یو آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ تین انتخابات میں بند کتاب کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا ہے لٰہذا وہ کھلی کتاب کے نشان کی مخالفت کرتے ہیں۔

دوسری جانب ترازو کے انتخابی نشان کے لئے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں