مستقبل کے فیصلے پر کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں مصباح الحق

ایک کھلاڑی تبدیل کرنے سے ٹیم نمبر ون نہیں بن جائے گی، ٹیسٹ کپتان


Sports Desk February 02, 2017
ایک کھلاڑی تبدیل کرنے سے ٹیم نمبر ون نہیں بن جائے گی، ٹیسٹ کپتان - فوٹو: ایکسپیرس

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے فیصلے پر کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فارم میں واپسی کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں، اصل مسئلہ عمر کی بجائے فٹنس اور فارم ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوران کلیئر ہو گا کہ آئندہ کھیلوں گا یا نہیں تاہم اس حوالے سے مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، جب تک کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، کھیلتا رہوں گا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی تبدیل کرنے سے ٹیم نمبر ون نہیں بن جائے گی، ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے کھلاڑیوں کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے صرف ڈومیسٹک سٹرکچر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔