پیپلزپارٹی سے مقابلہ نہیں تعاون کرنے آیا ہوں گورنر سندھ

وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کروں گا، محمد زبیر


ویب ڈیسک February 02, 2017
وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کروں گا، محمد زبیر، فوٹو؛ فائل

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے مقابلہ نہیں بلکہ تعاون کرنے آیا ہوں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام '' جی فار غریدہ'' میں بطور گورنر اپنا پہلا خصوصی انٹریو دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے مقابلہ نہیں بلکہ تعاون کرنے آیا ہوں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی 20 سال سے چائنا کٹنگ کے حوالے سے مشہور تھا اور 2013 سے پہلے کراچی کے حالات شدید بحران کا شکار تھے لیکن آپریشن کے بعد شہر کی حالت بہت مختلف ہے اور بابالاڈلا سے متعلق آج کی کارروائی مثبت پیش رفت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: محمد زبیر نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ فوج کا پاکستان میں اہم کردار رہا ہے اور مجھے ایک فوجی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے جب کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے جس کا کام وفاق اور صوبے میں رابطہ قائم کرنا ہوتا ہے جو میں کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں