خاتون سے زیادتی کا الزام کانگریسی رہنما بگرام سنگھ کی خواتین نے دھلائی کردی

متاثرہ خاتون کے شوہر نے بگرام سنگھ کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے

کانگریس رہنما بگرام سنگھ نے دو بچوں کی ماں کو گھر میں گھس کر چھیڑا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ فوٹو: فائل

خاتون سے زیادتی کے الزام پر بھارت کی حکمران جماعت کانگریس کے رہنما بگرام سنگھ کی خواتین نے دھلائی کردی۔


بھارتی ریاست آسام کے ضلع چرانگ میں کانگریس کے رہنما بگرام سنگھ نے دو بچوں کی ماں کو گھر میں گھس کر چھیڑا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، خاتون کے شور مچانے پر اس کے شوہر نے گاؤں والوں کو اکھٹا کرکے بگرام سنگھ کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، اسی دوران گاؤں کی خواتین نے کانگریسی رہنما کو سرعام مارا پیٹا، بگرام نے بھاگنے کے لئے بڑے جتن کیے مگر خواتین نے ایک نہ سنی، اس طرح حکمران جماعت کا سینئر رہنما خواتین کے ہاتھوں پٹتا رہا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے بگرام سنگھ کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے تاہم کانگریسی رہنما نے اپنے اوپر لگائے گے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story