پیٹرولیم مصنوعات كی قیمتیں 15 دن بعد تبدیل كرنے كا اقدام لاہور ہائیكورٹ میں چیلنج
حكومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیكس وصول كررہی ہے، درخواستگزار
پیٹرولیم مصنوعات كی قیمتیں ایك ماہ كی بجائے 15 دن بعد تبدیل كرنے كا اقدام لاہور ہائیكورٹ میں چیلنج كردیا گیا۔
مقامی شہری منیر احمد نے اہور ہائیكورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ حكومت نے پیٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں ردوبدل كی مدت تبدیل كردی ہے اور اب نئے طریقہ كار كے مطابق ایك ماہ كی بجائے ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات كی قیمتیں تبدیل كی جا رہی ہیں۔ درخواست گزار كا كہنا تھا كہ حكومت پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیكس وصول كررہی ہے جب كہ حال ہی میں پٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں اضافے كا طریقہ كار بدل دیا گیا ہے۔
درخواست میں نشاندہی كی گئی كہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات كی قیمتیں كم ہیں لیكن حكومت اس میں كمی كرنے كے بجائے اس اضافہ كررہی ہے۔ درخواست میں پیٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں كا 15 دنوں کے لیے كرنے كے اقدام كو بلا جواز قرار دیتے ہوئے استدعا كی گئی ہے كہ قیمتوں میں ردوبدل کے لیے مدت بدلنے كا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔