پاکستان اور بھارت کے درمیان روابط میں بہتری خوش آئند ہے شتروگھن سنہا

پاکستان اور بھارت جغرافیائی طور پر جتنے نزدیک ہیں ، سماجی اور سیاسی سطح پر اتنے ہی دور ،شتروگھن سنہا


ویب ڈیسک January 03, 2013
مذاکرت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آسکتے ہیں،شہروگھن سنہا فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روابط بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

بھارت سے پاکستان پہنچنے پر واہگہ بارڈر پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شترگھن سنہا نے کہا کہ وہ پاکستان کے سابق صدرضیا الحق کی فیملی کی ہردعوت میں شریک ہوتے رہے ہیں اور اب بھی وہ اعجازالحق کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کےلیےآئے ہیں۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاجروں اور صحافیوں کے وفود کا تبادلہ ہورہا ہے، ویزے کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے جو کہ مثبت پیش رفت ہے،مذاکرت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت جغرافیائی طور پر جتنے نزدیک ہیں ، سماجی اور سیاسی سطح پر اتنے ہی دور ہیں اور یہ دوری صرف مذاکرات کےزریعے ہی ختم کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں