12 سال بعد دوبارہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کھیلنے پر بہت پُرجوش ہوںاعصام
بین الاقوامی ٹینس نہ ہونے سے نوجوان کھلاڑی متاثر ہوئے، ٹینس اسٹار
اسٹار کھلاڑی اعصام الحق نے کہا ہے کہ 12 سال بعد دوبارہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کھیلنے پر بہت پُرجوش ہوں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑی اعصام الھق نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کیلیے یہ ایک اہم موقع ہے، انٹرنیشنل آفیشلز اور پلیئرز واپس جا کر ہمارے ملک کے بارے میں مثبت تاثر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے، یوں مزید انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار ہو گی۔ اعصام نے کہا کہ بین الاقوامی ٹینس نہ ہونے سے نوجوان کھلاڑی متاثر ہوئے جبکہ اسپانسرشپ بھی کم ہو گئی، اب ڈیوس کپ ٹائی کے بعد مثبت تبدیلی کیلیے پُرامید ہیں۔