مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ آج یوم مزاحمت منایا جا رہا ہے

بانڈی پورہ میں فوجیوں نے رات کو ہراساں کیا اور رہائشی مکان پر اندھا دھند فائرنگ کی


APP February 03, 2017
کولکتہ میں کشمیری نوجوان مظفر احمد راتھر کو سزائے موت سنائے جانے کے خلاف آج ہڑتال کی جائے گی، میر واعظ، یاسین ملک۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے منٹی گام میں لوگوں نے بھارتی فوجیوں کے جبر و استبداد کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور بانڈی پورہ گریز روڑ پر دھرنا دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے قابض بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے رات کے وقت علاقے کا محاصرہ کر کے انھیں سخت ہراساں کیا جبکہ مقبول شیخ نامی شخص کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے کہا کہ فائرنگ کا سلسلہ رات 2 بجے سے صبح 4 بجے تک جاری تھا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کولکتہ مغربی بنگال کی ایک عدالت کی طرف سے گزشتہ دنوں کشمیری نوجوان مظفر احمد راتھر کو سزائے موت سنانے کے فیصلے کوانصاف کا قتل اور جانبدارانہ اور غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے آج (جمعے کو) یوم مزاحمت منانے، مکمل ہڑتال اور پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں