برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے مسلم خواتین کے حجاب کی حمایت کر دی

ہر عورت کو اس بات کا مکمل حق اور آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جو چاہے پہنے، تھریسامے


INP February 03, 2017
ہر عورت کو اس بات کا مکمل حق اور آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جو چاہے پہنے، تھریسامے۔ فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مسلم خواتین کے حجاب پہننے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر عورت کو اس بات کی آزادی حاصل ہے کہ اپنی مرضی سے حجاب پہنے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوم حجاب کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ تسمینہ شیخ نے برطانوی وزیراعظم سے خواتین کے حقوق سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں تھریسامے نے کہا کہ ہر عورت کو اس بات کا مکمل حق اور آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جو چاہے پہنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں