بابالاڈلا اور ساتھیوں کی ہلاکت کے 5 مقدمات درج

اسلحہ ایکٹ، دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ سمیت 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔


Staff Reporter February 03, 2017
اسلحہ ایکٹ، دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ سمیت 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بغدادی پولیس نے نور محمد عرف بابا لاڈلا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف5 مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایچ او بغدادی انسپکٹر ظفر اقبال نے بتایا کہ نور محمد عرف بابا لاڈلا ، سکندر عرف سکو اور یاسین بابا کے خلاف پولیس مقابلے اسلحہ ایکٹ، دہشت گردی ایکٹ اور ایکسپلوزو ایکٹ سمیت 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نور محمد عرف بابا لاڈلا کی ہلاکت کے بعد اس کی تلاشی کے دوران ایک جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور ایک ایرانی شناختی کارڈ برآمد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں