انتخابات کا التوا کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہوگا چوہدری شجاعت
ن لیگ کے سوا الیکشن کمیشن پردیگرسیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں، ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن دھاندلی کو نہیں روک سکا
مسلم لیگ(ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے سوا سیاسی جماعتوں کی اکثریت کے الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں،الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہیں روک سکا۔
اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) آئین کی مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد پر یقین رکھتی ہے۔ انتخابات کا التوا کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ(ق) آئندہ انتخابات میں سائیکل کے نشان کے ساتھ ہی حصہ لے گی تاہم انتخابات میں پیپلز پارٹی کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر مسلم لیگ(ن) کے سوا اکثر سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو نہیں روک سکا۔ حکومت پنجاب نےتمام سرکاری ملازمین کے پوسٹل بیلٹ اپنے حق میں ڈلوائے اس لئے انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔
نائب وزیراعظم وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رہے گا، پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کے اتحاد کے دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔