یہودی بستیاں آباد کرنے سے مشرق وسطیٰ میں امن نہیں آئے گا امریکا کا اسرائیل کو انتباہ

دونوں ملکوں کو مشرق وسطی میں پائیدار امن قائم کرنے کے لئے ایک میز پہ آنا ہو گا، ترجمان وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک February 03, 2017
امریکا 50 سال سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کا خواہش مند ہے، سین اسپائسر۔ فوٹو: فائل

امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے پر یہودی بستیاں آباد کرنے سے مشرق وسطی میں امن نہیں آئے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے پر نئی بستیوں کی آباد کاری امن کی کوششوں کے لئے مددگار ثابت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نےکہا کہ امریکا 50 سال سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کا خواہش مند ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اسرائیل کی مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری

سین اسپائسر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بات دہراتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو مشرق وسطی میں پائیدار امن قائم کرنے کے لئے ایک میز پہ آنا ہو گا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نو منتخب وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہودی بستیوں کے حوالے سے کوئی بات ہوئی یا نہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے مغربی کنارے پر 2500 مزید مکانات تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم کے دوران بارہا اسرائیل کے تحفظ کی یقین دہائی کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |