بھارتی چینلزپرپابندی معطل کرنے کی درخواست مسترد

بھارتی چینلزپرپابندی پالیسی معاملہ ہے جس پرمداخلت نہیں کرسکتے، لاہورہائی کورٹ


ویب ڈیسک February 03, 2017
عدالت نے پیمرا اور وفاقی حکومت سے 9 فروری تک جواب طلب کر لیا فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے بھارتی چینلز پر پابندی معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی.

لاہورہائی کورٹ میں پیمرا کی جانب سے بھارتی ٹی وی چینلز دکھانے پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخوات گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی غیر قانونی ہے، اس لیے اس پابندی کو کالعم قرار دیا جائے اور کیس کے فیصلے تک پابندی کو معطل کیا جائے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بھارتی فلموں کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

عدالت نے پابندی پرحکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ بھارتی چینلزپرپابندی پالیسی معاملہ ہے، جس پرہم مداخلت نہیں کرسکتے، پیمرا اوروفاقی حکومت کا موقف سنے بغیرحکم امتناعی نہیں دے سکتے۔ ہائی کورٹ نے پیمرا اوروفاقی حکومت سے 9 فروری تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |