تحریک انصاف کے لوگ شیطان صفت اور جھوٹے الزام لگاتے ہیں رانا ثنااللہ

قرضے معاف کرانے والوں کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک February 03, 2017
قرضے معاف کرانے والوں کا ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں، وزیر قانون پنجاب۔ فوٹو:فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ شیطان صفت اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ شیطان صفت اورجھوٹے الزامات لگاتے ہیں، قرضے معاف کرانے والوں کا نہ ہی (ن) لیگ سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی سیاسی بنیاد پر کوئی قرضہ معاف کیا گیا تاہم قرضوں کی ایڈ جٹسمنٹ ہر کسی کا حق ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشین قرضہ معافی کے بعد اربوں میں کھیل رہی ہے، اے ٹی ایم مشین کے والد اتنے پیسے والے نہیں تھے تاہم تحریک انصاف کو توجہ دلاتا ہوں کہ آپ کی جو اے ٹی ایم ہے وہ ارب پتی کیسے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔