اسلام آباد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی کی اغوا کی کوشش ناکام

ميں اپنی كار ميں جارہی تھی كہ کیبن گاڑی میں سوار ملزمان نے مجھے روكا اور اغوا كرنے كی كوشش كی، نسیم چوہدری کا مؤقف


Numainda Express January 03, 2013
ميں اپنی كار ميں جارہی تھی كہ کیبن گاڑی میں سوار ملزمان نے مجھے روكا اور اغوا كرنے كی كوشش كی، نسیم چوہدری کا مؤقف فوٹو: فائل

وفاقی دارالحكومت ميں ہائی سیكيورٹی زون سے پیپلز پارٹی كی خاتون ركن قومی اسمبلی نے اپنے اغوا كرنے كی كوشش كے الزام ميں 2 افراد كو گرفتار كر واكر مقدمہ درج كراديا۔


تھانہ سيكريٹريٹ پوليس كے مطابق پيپلز پارٹی كی ركن قومی اسمبلی مسز نسيم چوہدری نے پوليس كو رپورٹ درج كراتے ہوئے بتايا كہ ميں اپنی كار ميں وزارت خارجہ كے قريب جارہی تھی كہ کیبن گاڑی میں سوار ملزمان نے مجھے روكا اور اغوا كرنے كی كوشش كی۔ پوليس نے مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتاركرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں