الطاف حسین کی صدر زرداری کو پیپلز پارٹی کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد جاری رہے گا ، الطاف حسین


ویب ڈیسک January 03, 2013
صدر زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی کی حمیات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ملک کی مجموعی صورت حال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لندن میں الطاف حسین سے ملاقات بھی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |