دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری

الٹنے والی کشتی میں سوار 70 افراد سید والا سے اوکاڑہ جارہے تھے

امدادی کارروائیوں میں پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے 70 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز ننکانہ صاحب کے قریب سید والا میں پتن کے مقام پر دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے کئی افراد لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے۔ امددای کارروائیاں پاک فوج اور ریسکیو 1122 کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز 70 کے قریب افراد کشتی میں سوار ہو کر سید والا سے اوکاڑہ جارہے تھے کہ ان کی کشتی پتن کے مقام پر الٹ گئی جس کے باعث اس مین سوار درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 8 افراد کو ریسکیو حکام نے گزشتہ روز ہی تشویشناک حالت میں باہر نکال لیا تھا۔

ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر کا کہنا تھا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوارتھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ضلعی انتظامیہ کے افسران ریسکیوکاموں کی نگرانی کر رہے ہیں جب کہ تاندلہ پتن پر کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
Load Next Story