نواز شریف پہلے پاناما کا حساب دیں اور پھر جی بھر کر فیتے کاٹیں ترجمان تحریک انصاف

نواز شریف نے قوم پر جو ظلم کیا اس کا خمیازہ آئندہ کئی نسلیں بھگتیں گی، نعیم الحق


ویب ڈیسک February 03, 2017
نواز شریف نے قوم پر جو ظلم کیا اس کا خمیازہ آئندہ کئی نسلیں بھگتیں گی، نعیم الحق۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے قوم پر جو ظلم کیا اس کا خمیازہ آئندہ کئی نسلیں بھگتیں گی جب کہ آپ پہلے پانامہ کا حساب دیں اور پھر جی بھر کر فیتے کاٹیں۔

ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ترقی کا فلسفہ پاناما کی صورت میں قوم نے دیکھ لیا، نواز شریف نے قوم پر جو ظلم کیا اس کا خمیازہ آئندہ کئی نسلیں بھگتیں گی لہذا نواز شریف قوم کو جاہل تصور کرنا اور جھوٹ بولنا بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے زراعت کا جنازہ نکال دیا ہے، جی ڈی پی کے 60 فیصد سے زیادہ قرضے لے چکے ہیں اور روزانہ 7 ارب قرض لے کر 4 ارب سود ادا کرتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک میں نوجوانوں کو برباد کرنیوالوں کی کمی نہیں

نعیم الحق نے کہا کہ آپ کو خدشہ ہے کہ تعلیم اور روزگار دیا تو قوم ان کے خاندان کی غلامی سے نکل جائے گی، آپ آئندہ نسلوں کو شعور کے بجائے قرض اور جہالت جیسی لعنت میں جکڑ رہے ہیں، آپ منی لانڈرنگ کے ذریعے جائدادیں خریدنے اور کرپشن کو ترقی کا نام دیتے ہیں جب کہ 40 کروڑ کی گھڑی پہننے والا وزیر اعظم ترقی میں کس حد تک سنجیدہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالِ حرام جمع کرنے کے بجائے حلال پر قناعت کرنا سیکھ لیں تو پریشانی نہیں ہوگی، آپ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے پر عیاشیاں کریں گے تو حساب مانگا جائے گا، آپ فیتہ کاٹ کے واپس تشریف لائیں اور اپنے وکیلوں کے حال پر رحم کریں جب کہ آپ پہلے پاناما کا حساب دیں اور پھر جی بھر کر فیتے کاٹیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |