بلائنڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح نیپال کو ہرا دیا

پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 8 ویں اوور میں پورا کر لیا


Sports Desk February 03, 2017
پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 8 ویں اوور میں پورا کر لیا: فوٹو : فائل

بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

نئی دلی میں جاری میگا ایونٹ بلائنڈ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، گرین شرٹس نے نیپال کو 10 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے مسلسل پانچویں فتح حاصل کر لی۔ 117 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 8 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ ریاست خان 56 اور مطیع اللہ 50 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

نیپالی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے، پاکستان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے نوآموز ٹیم بڑا مجموعہ سکور کرنے میں ناکام رہی، سنیل رانا 40 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے، رمیش بہادر 15، پدم بہادر اور لوک بہادر نے 10,10 رنز بنائے، 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے ثناء اللہ خان نے 2 جبکہ ریاست خان اور محمد ایاز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو بھی پچھاڑ دیا

پاکستان نے اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 117 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 7.5 اوورز میں ہی حاصل کر لیا، ریاست خان نے صرف 20 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مطیع اللہ نے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 50 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

پاکستان ٹیم ایونٹ میں مسلسل پانچویں فتح کیساتھ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، اس سے قبل وہ سری لنکا، روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر چکی ہے۔ گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ 6 فروری کو جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں