ڈیوس کپ ٹائی پاکستان کے عقیل خان اوراعصام الحق کا فاتحانہ آغاز

ایونٹ کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے نمبر ون پلیئر عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدین کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی


Sports Reporter February 03, 2017
ایونٹ کے پہلے مقابلے میں پاکستان کے نمبر ون پلیئر عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدین کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی- فوٹو: فائل

ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کے عقیل خان نے شاہین خالدین اور اعصام الحق نے انوشا شاہگولی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

ڈیوس کپ ٹائی میں عقیل خان اور اعصام الحق نے ایرانی حریفوں کو ہراتے ہوئے فاتحانہ آغاز کر دیا۔ قومی نمبر ون عقیل خان نے شاہین خالدین کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی کا جشن منایا، انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق نے انوشا شاہگولی کے خلاف 3-1 سے مات دی۔

پاکستان میں 12 سال بعد انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی ہوئی ہے اور پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ہارڈ کورٹس پر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ٹو ٹائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے مقابلے میں پاکستان کے نمبر ون پلیئر عقیل خان نے ایران کے شاہین خالدین کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک میں انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی کا جشن منایا، پہلے سیٹ میں شاہین خالدین نے سخت مقابلے کے بعد 7-6 سے کامیابی حاصل، عقیل نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے 6-4 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرا سیٹ بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 سے اپنے نام کرتے ہوئے میچ میں 2-1 سے فتح حاصل کی۔

دوسرے مقابلے میں پاکستانی کے انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق کا انوشا شاہگولی سے مقابلہ ہوا۔ مہمان پلیئر نے پہلا سیٹ جیتا لیکن اعصام نے اگلے تینوں سیٹ حریف کو موقع دیئے بغیر اپنے نام کیے، ان کی فتح کا سکور 2-6، 6-2، 6-1 اور 6-2 رہا۔ قبل ازیں ایونٹ کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔ اس موقع پر پلیئرز، آفیشلز اور شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ڈیوس کپ ڈبلز میں ہفتے کو پاکستان کے عابد علی اکبر اور محمد عابد کا مقابلہ البروز اخوان اور حامد رضا ندف سے ہو گا۔ 5 فروری کو ریورس سنگلزکھیلے جائیں گے جس میں عقیل خان کا مقابلہ انوشا شاہگولی سے ہو گا جبکہ اعصام الحق اور شاہین خالدین آمنے سامنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان 12 سال قبل انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اس سے قبل ایران نے سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان میں ایونٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سیکیورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے ایونٹ پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں