سرحد پارسے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کے لئے تیار ہیں آرمی چیف

بھارت ایل اوسی پرفائرنگ کرکے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک February 03, 2017
قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے، آرمی چیف: فوٹو: فائل

BAGHDAD: آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں کشمیرمیں مظالم سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے لیکن سرحد پار سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، لاہورگیریژن آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

 





آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹرزاور ہیڈکوارٹرز پاک رینجرز چناب میں آپریشنل تیاریوں اوردیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے بھارتی فورسز کی طرف سے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی پر پنجاب رینجرزکی جوابی کاروائیوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔



آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور اشتعال انگیزی کرکے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔





آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج اوررینجرزپنجاب نے داخلی سلامتی کے خطرات کوکم کرنے میں اہم کردارادا کیا ہے، پاکستان کے عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں، ہمیں قوم کی توقعات پرپورا اترنا ہے، قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے جب کہ پاک فوج کے کردارپر قوم کو فخرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں