کسی گروہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ڈی جی رینجرزسندھ

شرپسند عناصر اور ان کے پشت پناہوں کےساتھ سختی سےنمٹاجائے گا، میجرجنرل محمد سعید

والدین اور اساتذہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقے میں  دوبارہ بابا لاڈلہ اورعزیربلوچ جیساگروپ نہ بن سکے، ڈی جی رینجرز : فوٹو : فائل

JEDDAH:
ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ شرپسندعناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گااور کسی بھی گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمد سعید نے لیاری کے علاقوں نواں لین، میراناکہ، گبول پارک اورچیل چوک کادورہ کیا، سیکٹرکمانڈرز نے علاقے کی صورتحال اور آپریشن کےدوران کارروائیوں پربریفنگ دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رینجرز کی کارروائی میں بابا لاڈلا 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

اس موقع پر لیاری میں کامیاب آپریشن پرافسران اورجوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی رینجرزمیجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرائم پیشہ گروہ یا سرغنہ کو کراچی اور بالخصوص لیاری کا امن خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی اورشرپسند عناصر اور ان کے پشت پناہوں کےساتھ سختی سےنمٹاجائے گا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ لیاری کےعوام خصوصاً والدین اوراساتذہ قیام امن میں اپناکرداراداکریں اورنوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کریں اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقے میں دوبارہ بابا لاڈلہ اورعزیربلوچ جیسا گروپ نہ بن سکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لیاری گینگ وار کی کمان'' لیڈی ڈان'' نے سنبھال لی

 
Load Next Story