ہوسکتا ہے آئندہ سال وفاق میں ہماری حکومت ہو عمران خان
انصاف کا ایسا نظام لائیں گے کہ اربوں روپے کی چوری کرنے والا کٹہرے میں کھڑا ہو گا ، چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ طبقاتی نظام کا ختم نہ ہونا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جب کہ ہوسکتا ہے آئندہ سال وفاق میں ہماری حکومت ہو۔
پشاور کے نجی ہوٹل میں انصاف ہیلتھ انشورنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا میں 500 بستروں پر مشتمل گائنی اسپتال بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گائنی اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زچگی کے دوران بچے اور مائیں مر جاتی ہیں لہذا یہ اسپتال صوبے کی ضرورت ہے جب کہ سرکاری اسپتال میرٹ اور سیاسی مداخلت کے باعث نجی اسپتالوں سے پیچھے ہیں اور یہاں سہولیات کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں خیبرپختونخوا حکومت کے پاس پیسہ نہیں لیکن پھر بھی صوبائی حکومت نے پاکستان میں مثال قائم کی، خیبر پختونخوا کا 93 فیصد ریونیو وفاق پر منحصر ہے جب کہ انصاف ہیلتھ کارڈ کا اجرا بہت بڑا کام ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کے ٹرمپ ہیں
عمران خان نے کہا کہ اخبار میں خبر کو دیکھ کر دکھ ہوا جس میں 2 افراد کو بری کیا گیا ان میں سے ایک کو پھانسی ہو چکی اور دوسرا 2 سال قبل جیل میں فوت ہو چکا، پاکستان میں ایک جیسا نظام ہونا چاہیے اور طبقاتی نظام کا ختم نہ ہونا ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسلہ ہے تاہم ہم انصاف کا ایسا نظام لائیں گے کہ اربوں روپے کی چوری کرنے والا کٹہرے میں کھڑا ہو گا جب کہ ہوسکتا ہے آئندہ سال وفاق میں ہماری حکومت ہو۔