امپائرنگ فیصلے پر حیرت کا اظہارکیون پیٹرسن کو5 ہزار ڈالر کا پڑگیا

امپائر نے پرتھ کے بیٹسمین سام وائٹمین کیخلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل مستردکردی تھی۔


Sports Desk February 03, 2017
امپائر نے پرتھ کے بیٹسمین سام وائٹمین کیخلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل مستردکردی تھی ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کیون پیٹرسن کوامپائرنگ فیصلے پر حیرت کا اظہار 5 ہزار ڈالر کا پڑگیا۔

سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کو آسٹریلین بگ بیش کے دوران امپائرنگ فیصلے پر حیرت کا اظہار5 ہزارڈالر کا پڑ گیا، یہ واقعہ پرتھ میں میلبورن اسٹارز اور پرتھ اسکورچرز کے درمیان سیمی فائنل کے موقع پر24 جنوری کو پیش آیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :متنازع فیصلوں کے بعد شمس الدین کو تھرڈ امپائر بنا دیا گیا

امپائر نے پرتھ کے بیٹسمین سام وائٹمین کیخلاف کاٹ بی ہائنڈ کی اپیل مستردکردی تھی، پیٹرسن نے آن فیلڈ مائیکرو فون پر اس فیصلے کیخلاف کمنٹ دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں