پی ٹی اے نے انٹرنیٹ پر فلٹر سسٹم لگانے کے لئے کام شروع کردیا

پی ٹی اے نے آر ایف پی اور پی سی ون بین الوزارتی کمیٹی کو منظوری کے لئے بھجوا دیا ہے۔


ویب ڈیسک January 03, 2013
پی ٹی اے نے آر ایف پی اور پی سی ون بین الوزارتی کمیٹی کو منظوری کے لئے بھجوا دیا ہے۔ فائل فوٹو

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور یوٹیوب پر فلٹر سسٹم لگانے کے لئے کام شروع کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے فلٹر سسٹم کے لئے آر ایف پی تیار کرلیا ہے اور اس کا مطلوبہ معیار بھی طے کیا جاچکا ہے۔ پی ٹی اے نے آر ایف پی اور پی سی ون بین الوزارتی کمیٹی کو منظوری کے لئے بھجوا دیا ہے۔


واضح رہے کہ ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر امریکی گستاخانہ فلم انوسینس آف مسلمز کی موجودگی کے باعث ملک میں کئی ماہ سے پابندی عائد ہے۔ ایک ہفتہ قبل یو ٹیوب پر سے پابندی ہٹادی گئی تھی تاہم پی ٹی اے کے پاس متعلقہ مواد تک صارفین کی پہنچ روکنے کے لئے سافٹ ویئر نہ ہونے کے باعث صرف دو گھنٹوں بعد ہی اس پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں