حکومت کو کما کردینے کے باوجود بھارت میں فنکارکی کوئی اہمیت نہیں ارشد وارثی
فلم انڈسٹری بھارتی حکومت کو اچھی خاصی رقم دیتی ہے لیکن پھر بھی ہمیں ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے، ارشد وارثی
LONDON:
بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت فلم انڈسٹری سے ٹیکس کی مد میں اچھی خاصی رقم لیتی ہے لیکن پھر بھی حکومت کے نزدیک فنکار کی کوئی اہمیت نہیں۔
بالی ووڈ کی مشہور فلم '' منا بھائی ایم بی بی ایس '' میں سرکٹ کے کردار سے شہرت پانے والے اداکارہ ارشد وارثی نے اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی حکومت فلم انڈسٹری سے ٹیکس کی مد میں اچھی خاصی رقم لیتی ہے لیکن پھر بھی انڈسٹری کے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے مگر کسی کو ہماری پرواہ نہیں ہوتی جب کہ حکومت بھی انڈسٹری کے لوگوں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کرتی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛سنجے لیلا بھنسالی پر مشتعل افراد کا حملہ
ارشد وارثی نے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار غلط ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے ،اس بارے میں حکومت کو سوچنا چاہیے کہ فلم انڈسٹری بھی ایک کمیونٹی ہے جو ایمانداری سے اپنا کام کرتی ہے اور باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کیلیے انعام کا اعلان
واضح رہے کہ مشتعل افراد نے جے پور میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ''پدماوتی'' کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی جب کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔