مسلم لیگ فنکشنل کے کامران ٹیسوری ایم کیوایم پاکستان میں شامل

مشہور و معروف سرجن اور پختون قومیت سے تعلق ركھنے والے ڈاكٹر جہانزیب مغل بھی متحدہ پاکستان میں شامل ہوگئے


ویب ڈیسک February 03, 2017
مشہور و معروف سرجن اور پختون قومیت سے تعلق ركھنے والے ڈاكٹر جہانزیب مغل بھی متحدہ پاکستان میں شامل ہوگئے، فوٹو؛ ایکسپریس

KARACHI: پاكستان مسلم لیگ فنكشنل لیگ كے رہنما کامران ٹیسوری اور مشہور و معروف سرجن اور پختون قومیت سے تعلق ركھنے والے ڈاكٹر جہانزیب مغل نے ڈاكٹر فاروق ستار پر مكمل اعتماد كا اظہار كرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاكستان میں شمولیت كا اعلان كردیا۔

کامران ٹیسوری اور ڈاکٹر جہانزیب مغل نے ایم کیوایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان پی آئی بی کالونی میں واقع متحدہ پاکستان کے عارضی دفتر میں ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جب کہ اس موقع پر، میئر کراچی وسیم اختر، رابطہ كمیٹی كے اركان خواجہ اظہار الحسن، امین الحق ، فیصل سبزواری اور رؤف صدیقی سمیت دیگر موجود تھے۔ اس سے قبل جب كامران ٹیسوری اور ڈاكٹر جہانزیب مغل جب پی آئی بی كالونی پہنچے تو كاركنان كی بڑی تعداد نے ان كا پرتپال استقبال كیا اور گل پاشی كی جب كہ ڈاكٹر فاروق ستار اور عامر خان نے انہیں پھولوں كے ہار پہنائے اور خوش آمدید كہا۔

پریس كانفرنس میں كنوینر ایم كیوایم پاکستان فاروق ستار نے كامران ٹیسوری اور ڈاكٹر جہانزیب مغل كی ایم كیوایم میں شمولیت كا زبردست خیر مقدم كرتے ہوئے كہا كہ كراچی كے دو فرزند نے آج متحدہ قومی موومنٹ پاكستان میں شمولیت اختیار كرلی ہے، آج خوشی كا موقع ہے اور ان كی شمولیت ایم كیوایم كی مثبت سیاست كی پذیرائی ہے۔ انہوں نے كہا كہ زندگی كے ہر طبقہ فكر كے لوگ ایم كیوایم پاكستان پر اپنے اعتماد كا اظہار كررہے ہیں بلكہ خوش دلی اور خدمت كے جذبے كے ساتھ ایم كیوایم پاكستان میں شمولیت كا سلسلہ شروع كررہے ہیں، آج سے ایم كیوایم میں شمولیت كی سیریز شروع ہوگئی ہے جو جاری رہے گی، آج شمولیت كا ٹریلر ہے، ایسی بہت ساری شخصیات ہیں جو ایم كیوایم كی ركنیت لے كر ہمارے قافلے كا حصہ بننا چاہتی ہیں اوریہ بات ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں