لاہورکے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ 4 ڈاکو ہلاک
ڈاکوؤں کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس
مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی آئی اے پولیس ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب 7 ملزمان کو نشاندہی کے لیے لے جارہی تھی کہ مناواں کے علاقے ایوان ڈھائے والا دریا کے قریب ان کے ساتھی پہلے سے موجود تھے، اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے انہوں نے پولیس وین پرفائرنگ کردی، جس کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔
اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کے ہی 4 ساتھی ہلاک ہوگئے جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکوؤں کے 3 ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک ہونے والے 4 ڈاکوؤں کی شناخت ستار، بابر، اعظم اور اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل انہی ڈاکوؤں نے لاہورکے علاقے سمن آباد سے 13 سالہ بچے کو اغوا کیا تھا جس کے عوض انہوں نے 30 لاکھ روپے تاوان کی رقم مانگی تھی اور تاوان کی رقم حاصل کرنے کے بعد بچے کو قتل کردیا تھا۔