ملکہ پکھراج کی 13ویں برسی آج منائی جارہی ہے
ملکہ پکھراج 4 فروری 2004 ء کو 90برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں۔
گلوکارہ ملکہ پکھراج کی 13ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر ان کے اہلخانہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اپنی رہائشگاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کریں گے۔
ملکہ پکھراج 17 اکتوبر 1912ء میں جموں کشمیر کے ایک گاؤں حمیر پور سدھر میں پیدا ہوئیں۔ آنکھیں کھولتے ہی ملکہ پکھراج نے اپنے اردگرد موسیقی کا ماحول دیکھا۔ گھرانے کے رواج کے مطابق انھیں تین برس کی عمر میں ہی موسیقی کی تربیت کے لیے استاد علی بخش قصوریہ جو استاد بڑے غلام علی خان کے والد تھے کے حوالے کر دیا گیا۔
5 برس کی عمر میں ملکہ پکھراج نے دلی میں استاد مومن خان ٗ استاد مولا بخش تلونڈی اور استاد عاشق علی خان سے نرت بھاؤ کی تربیت حاصل کی۔ 9 برس کی عمر میں مہاراجہ ہری سنگھ کی تاجپوشی میں شرکت کی اور وہاں گانا گایا۔ ان کے فن کی شہرت پہلے ہی دربار میں پہنچ چکی تھی۔
ملکہ پکھراج نے 4 فلمیں '' چار دن ٗ1947 ٗ ڈاک بنگلہ1947 ٗ کاجل1948 اور شمی 1950 بطور فلمساز بنائیں۔ بطور اداکارہ بھی ایک فلم '' سول میرج '' میں کام کیا مگر پھر ادھورا چھوڑ دیا تھا۔ ملکہ پکھراج 4 فروری 2004 ء کو 90برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں۔