نواز شریف مقبول ترین لیڈر عمران دوسرے بلاول تیسرے نمبر پر سروے رپورٹ

الطاف، زرداری، قادری غیرمقبول، کارکردگی میں پنجاب حکومت آگے، سروے رپورٹ


Monitoring Desk/INP February 04, 2017
یہ سروے اکتوبر 2016 میں کیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

RIO DE JANEIRO: انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین کے سروے میں نواز شریف کی مقبولیت 63 فیصد قرار دی گئی ہے۔

سروے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 39 فیصد مقبولیت کے ووٹ ملے جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مقبولیت کے لیے 32 فیصد ووٹ ملے۔

ناپسندیدگی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سرفہرست رہے انہیں 85 فیصد لوگوں نے ناپسندیدہ لیڈر قرار دیا، عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو79 فیصد ناپسندیدگی کا ووٹ ملا ،حکومتوں کی کارکردگی پر پنجاب حکومت کو پہلا نمبر ملا۔ 79 فیصد لوگوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

سروے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو 73 فیصد پسندیدگی کا ووٹ ملا۔ سندھ حکومت کی کارکردگی پر 54 فیصد جب کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو 48 فیصد لوگوں نے سراہا۔

سروے رپورٹ کے مطابق 59 فیصد پاکستانیوں کو پانامہ بارے کچھ معلوم نہیں، 26 فیصد لوگ پاناما لیکس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں جب کہ 38 فیصد پاناما لیکس کے بارے کچھ نہ کچھ دلچسپی رکھتے ہیں۔ 66 فیصد عوام نے وفاق میں وزیر اعظم نواز شریف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، بجلی سب سے بڑا مسئلہ قرار پایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ سروے اکتوبر 2016 میں کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں