اسلام کوٹ 2 بھائیوں سمیت 3بچے پانی کے ٹینک میں ڈوب گئے

عمریں 5 اور 7 سال کے درمیان تھیں، 2 بیٹوں کی ہلاکت سے والدین پر سکتہ طاری، آخری رسومات میں شہریوں کی بڑی تعدادکی شرکت


Nama Nigar January 04, 2013
بھگت ایشور لال کی اولاد میں صرف 2 بیٹے ہی تھے جو ا اس سانحہ میں ہلاک ہوگئے جن کی ہلاکت سے والدین پر سکتہ طاری ہوگیا۔ فوٹو: فائل

اسلام کوٹ میں کھلے واٹر ٹینک میں گر کر 3 بچے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ کے فقیر محلہ میں پی پی تھرپارکر کے جنرل سیکریٹری دادن ہنگورجو کے زیر تعمیر گھر کے باہر کھلے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر2 بھائیوں سمیت 3 بچے ہلاک ہو گئے جن میں 5 سالہ دیو کمار اور 7 سالہ رامیش کمار ولد بھگت ایشور لال لوہانہ اور 7 سالہ منیش کمار ولد تیرتھ کمار لوہانہ شامل ہیں۔ تینوں بچوں کی لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

1

بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہونے والے بچوں کے گھروں پر پہنچ گئے۔ راجیش کمار اور منیش کمار پرائیویٹ اسکول کے طالب علم تھے۔ بھگت ایشور لال کی اولاد میں صرف 2 بیٹے ہی تھے جو ا اس سانحہ میں ہلاک ہوگئے جن کی ہلاکت سے والدین پر سکتہ طاری ہوگیا ۔

سوگ میں شہر بند ہوگیا، تینوں بچوں کی آخری رسومات میں شہریوں اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہریوں کے مطابق عمارت کی تعمیر کیلیے واٹر ٹینک سڑک کے قریب بنایا گیا تھا اور اوپر سے بندبھی نہیں کیا گیا جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔