کراچی میں رات گئے بارش کے بعد گرد آلود ہواؤں کے ڈیرے سردی میں پھراضافہ

شہرقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 04, 2017
جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد گرد آلود ہواؤں نے سردی کی شدت میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایک اور پیش گوئی درست ثابت ہوئی، کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، صدر، اولڈ سٹی ایریا سمیت کئی علاقوں میں جل تھل ہوگیا جب کہ بارش کے بعد موسم سہانا اورسبزہ نکھرگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری تک کمی کے بعد درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 18 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، آج دن بھرمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں