صحافیوں کا ایس ایچ اوتھانہ ٹاون کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اعلیٰ افسران کو شکایت کے باوجود آدم ابڑو کیخلاف کارروائی نہ ہونا تشویشناک ہے،مقررین


Express News Desk January 04, 2013
صحافیوں نے کہا کہ صحافتی فرائض میں رکاوٹ بننے والے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا تو شہریوں کے ساتھ ملکر احتجاج کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

میرپورخاص کے صحافیوں نے تھانہ ٹاون کے ایس ایچ او کے خلاف نیشنل پریس کلب، سندھ صحافی سنگت اور میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر سندھ صحافی سنگت کے مرکزی نائب صدر سید ظاہر حسین شاہ، سجاد رند، جے رام مالہی، خلیل غوری و دیگر نے کہا کہ تھانہ ٹاون کے ایس ایچ او نے خود کو عوام کا خادم سمجھنے کے بجائے علاقے کو اپنی جاگیر سمجھ لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کو شکایت کرنے کے باوجود مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونا تشویش ناک ہے۔

2

انھوں نے مطالبہ کیا کہ صحافتی فرائض میں رکاوٹ بننے والے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل نہیں کیا گیا تو شہریوں کے ساتھ ملکر احتجاج کیا جائیگا۔ اس موقع پر صحافیوں نے ایس ایچ او آدم ابڑو کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ دریں اثنا انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمن شیخ، الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر شبیر رضا، مانک لغاری، ڈاکٹر خالد کھنڈ، شیر زمان قاضی اور سلیم شیخ سمیت صحافیوں اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے میرپورخاص کے سینئر صحافی فرحان علی اور رحمٰن سیال کے ساتھ ایس ایچ او ٹاون آدم ابڑو کی بدسلوکی اور دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں