کراچی دھماکا امن تباہ کرنے کی سازش ہے محمد علی شاہ
ماضی میں بھی حق پرستی کے نظریے کو ظلم اور جبر کے ذریعے دبانے کی کوششیں کی گئیں
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈوالہیار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین نے کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں بم دھماکے میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے واقع کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سفر انقلاب جلسے کے اختتام پر بم دھماکے کے ذریعے دہشت گرد قوتوں نے اپنے مذموم عزائم کا کھلے عام اظہار کر دکھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے کسی بھی نظریے کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا، ماضی میں بھی حق پرستی کے نظریے کو ظلم اور جبر کے ذریعے دبانے کی کوششیں کی گئیں مگر متحدہ ہر ظلم و ستم کے آگے سینہ سپر ہوکر آج بھی اپنی روشنی سے پورے پاکستان کو منور کررہی ہے۔
انھوں نے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ عائشہ منزل بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے اورملوث ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔