بدین کروڑوں روپے سے بنائی گئی سڑکیں خستہ حالی کا شکار

ناقص مٹیریل کے استعمال سے شہر کی تمام سڑکیں بارش کے دوران ٹوٹ پھوٹ گئیں


Express News Desk January 04, 2013
سماجی کارکن امان اللہ کورائی نے بتایا کہ حکومت سے عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا اور نہ ہی ٹریفک کے مسائل پر توجہ دی گئی، جگہ جگہ ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔ فوٹو: فائل

بدین شہر اور نواح میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئیں سڑکیں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔

شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا اور ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز روڈ، شاہ برہان روڈ پوسٹ آفس روڈ، کچھی محلہ روڈ، کڈھن روڈ، کھوسکی روڈ، قائداعظم روڈ، سیرانی روڈ، ٹنڈو باگو روڈ، حیدرآباد اور محلہ صدیق کنبھار وارڈ نمبر 6 کینٹ روڈ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جس کے باعث لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

دوسری جانب سیوریج نظام تباہ ہونے کے باعث روڈز تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔ علاقے کا سروے کرنے والی ٹیم سے مکینوں نے شکایت کے انبار لگادیے۔ سروے رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتظامیہ نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے اور ناقص مٹیریل کے استعمال کے باعث کروڑوں روپے سے بننے والے روڈز کچھ ہی دنوں بعد بارشوں کے دوران ٹوٹ چکے۔

5

انتظامیہ نے بارشوں کے بعد اب تک روڈوں کی مرمت کا کوئی بھی کام نہیں کروایا۔ سماجی کارکن امان اللہ کورائی نے بتایا کہ حکومت سے عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا اور نہ ہی ٹریفک کے مسائل پر توجہ دی گئی، جگہ جگہ ٹریفک جام روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں