سینٹرل جیل انتظامیہ کیخلاف سنی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

لانگ مارچ کیلیے چاکنگ کرنیوالے 5 کارکنوں پر تشدد اور2 کو لاپتہ کرنیکا الزام


Numainda Express January 04, 2013
اہلسنت و الجماعت اور سنی ایکشن کمیٹی کے تحت سینٹرل جیل انتظامیہ کی جانب سے کارکنان پر مبینہ تشدد کیے جانے اور ان کی گمشدگی کے خلاف پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

اہلسنت والجماعت نے سینٹرل جیل حیدرآباد کی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اہلسنت و الجماعت اور سنی ایکشن کمیٹی کے تحت سینٹرل جیل انتظامیہ کی جانب سے کارکنان پر مبینہ تشدد کیے جانے اور ان کی گمشدگی کے خلاف پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکانے سینٹرل جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

6

 

اس موقع پر مولانا عبدالصمد حیدری، سید عاصم علی شاہ، محمد فاروق آزاد و دیگر کا کہنا تھا کہ اہلسنت والجماعت کے کارکنان بدھ کی شب سینٹرل جیل کے قریب 11 جنوری کو نکالے جانیوالے لانگ مارچ اور پاکستان کے حق میں وال چاکنگ کررہے تھے کہ جیل نے ان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں 5 کارکنان زخمی جب کہ 2 کارکنان لاپتہ ہوگئے جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہی۔ انھوں نے اہلسنت کے پینا فلیکس پھاڑنے کی بھی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سینٹرل جیل انتظامیہ کیخلاف کارروائی ، گمشدہ کارکنان کو بازیاب اور پینا فلیکس پھاڑنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، بصورت دیگر ہر جمعہ کو احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔