ایشین جونیئر سکواش پاکستان ملائیشیا سے شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ

پاکستان ٹیم ملائیشیا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی

پاکستان ٹیم ملائیشیا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ فوٹو: فائل

اٹھارہویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم ملائیشیا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

پہلے میچ میں منصور زمان جونیئر نے ملائیشیا کے محمد فریز ازوان کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔ دوسرے مقابلے میں مہران جاوید کو اونگ سائی نے 3-1 سے ہرایا جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں ملائیشیا کے راہول ڈیرن نے پاکستان کے عباس زیب کو 11-7، 11-6 اور 11-9 سے ہرا دیا اور ملائیشیا ٹیم ایونٹ میں 2-1 سے کامیاب رہا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

اس سے قبل پاکستان ٹیم نے جاپان، مکاؤ اور کوریا کو مات دی تھی جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں فورتھ سیڈ ہے، سکواڈ میں عباس زیب، عبدل ملک، مہران جاوید اور منصور زمان جونیئر شامل ہیں۔
Load Next Story